یو اے ای میں ملازمین کیلئے یکم جولائی سے 3 دن کا ویک اینڈ متعارف

یو اے ای میں ملازمین کیلئے یکم جولائی سے 3 دن کا ویک اینڈ متعارف
عرب جریدے خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وفاقی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جو یکم جولائی 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان ضوابط میں ایسے ملازمین کے لیے تین دن کے ویک اینڈ کی اجازت دی گئی ہےجو کام کے دوران ہفتے میں چاردن روزانہ زیادہ سے زیادہ دس گھنٹے مکمل کرتے ہیں ، اس کا کمپریسڈ ورکنگ ویک کانام دیا گیا ہے ۔ تاہم، فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے ملازمین کے لیے کام کے اوقات تبدیل کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ نئے ضوابط ملازمین کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی ملازمت کی قسم میں تبدیلی کی درخواست کریں، پارٹ ٹایم سے فل ٹائم یا اس کے برعکس۔ اس طرح کے تبادلے ملازمت دینے والے ادارے کی منظوری سے مشروط ہیں، بشرطیکہ ان میں ایک ہی پوزیشن اور گریڈ شامل ہوں، اور ضروری مالی مختص دستیاب ہوں۔ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومین ریسررسز اور یو اے ای کابینہ سے منظور شدہ ریموٹ ورک قانون میں بیان کردہ ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے ملازمین ملک کے اندر ایسے مقام سے اپنا کام انجام دیے ہیں جو آجر کے دفتر سے باہر ہے ۔ اسی طرح ملازمین کو ملک سے باہر سے اگر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں تو اس کو یہ سہولت حاصل ہے ۔دور دراز ملازمت کرنے والوں کے لیے بھی یہ سہولت میسر ہوگی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔