پنجاب میں موبائل فون سروس کی بند کرنے کی تجویز، اطلاق کب ہوگا؟

پنجاب میں موبائل فون سروس کی بند کرنے کی تجویز، اطلاق کب ہوگا؟
کیپشن: Mobile Phone Service Suspended?
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)محرم الحرام کے دوران پنجاب میں سکیورٹی انتظامات کا معاملہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل فون سروس جام کرنے کا مراسلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔

تفصیلات کےمطابق یوم عاشورکے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس جام کرنے کے حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے تجویز بھجوا دی ہے، محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو تجویز بھجوائی ہے، امن و امان کے قیام کے لئےعاشورا کو صوبے کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس جام کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سروس جام کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اضلاع کے حساس ترین جلوسوں اور حساس مجالس کے راستوں میں موبائل فون سروس جام کرنے کا لکھا گیا ہے، محکمہ داخلہ کو یہ درخواست پولیس کی جانب سے دی گئی تھی، محکمہ داخلہ نے منظوری کے لئےوفاق کو ارسال کر دی ہے۔

Watch Live Public News