پنجاب حکومت کے 100 روز، اسٹریٹ کرائم بےقابو، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

پنجاب حکومت کے 100 روز، اسٹریٹ کرائم بےقابو، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
کیپشن: 100 days of Punjab government, street crime uncontrolled, alarming report came

ویب ڈیسک: پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے 100روز مکمل ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نئی حکومت کے پہلے 100 روز میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق شہر میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی قتل، اغواءبرائے تاوان، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی 37952وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ شہر میں 100روز میں ڈکیتی قتل کی 8، اغواءبرائے تاوان کی 7، قتل کی 123، اقدام قتل کی 241وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی 23، راہزنی کی 3212، جھپٹا کی 2294، کار چھیننے کی 2، موٹرسائیکل چھیننے کی 325، دیگر وہیکل چھیننے کی 8 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

اس کے علاوہ موٹرسائیکل چوری کی 4778، کار چوری کی 122، دیگر وہیکل چوری کی 361، نقب زنی کی 895 اور متفرق چوری کی 25553 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس حکام حکومت کو اعداد وشمار کے چکر میں سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے۔

Watch Live Public News