کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک:(جوادملک) پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارشوں کاامکان ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلیں گے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور،راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق اباد،لودھراں،وہاڑی،خانیوال میں بھی تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلیں گے جبکہ ساہیوال،پاک پتن ، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں مری میں سب سے کم درحہ حرات 24 سینٹی گریڈ تک رہے گا، پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ بہاولپور میں ریکارڈ کیا جائے گا،لاہور میں سورج اور بادلوں کی انکھ مچولی جاری ہے،لاہور میں علی الصبح سے ہی بادلوں کے بسیرے ہیں،لاہور میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک ریکار ڈ کیا گیا ہے،لاہور کی ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈکیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور    بونیر  ، مالاکنڈ،باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور خشک رہنے  کے علاوہ شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکان  ہے جبکہ  آج رات  خضدار، قلات،لسبیلہ، جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب  تربت  ،گوادر،خاران ، آواران، کیچ اورپنجگورمیں   آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب  رہے گا، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباداور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   تیزہواؤں وگرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کاکہنا ہے کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر