(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کا سوات میں تاریخی جلسہ، اسد قیصر نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے کہا 8 فروری کو عوام نے جعلی حکومت کا تمام بیانیہ مسترد کیا، عمران خان نےپورے پاکستان میں کلین سویپ کیا، فارم 45 کے مطابق 180 سیٹیں ہم جیت چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہمارا لیڈر عمران خان جیل میں ہے ان کے خلاف ناجائز، جھوٹے مقدمات بنائیں گئے ہیں جب میرٹ پر کیسز چلیں گے تو عمران خان جلد رہا ہوں گے، حکومت نے عمران خان کے خلاف غلط بیانیہ بنایا اور خیال کیا کہ ٹی وی پر پروپیگنڈا کرکے میڈیا کے سامنے اُن کو بدنام کریں گے لیکن 8 فروری کو عوام نے وہ تمام بیانیہ مسترد کیا، عمران خان نےپورے پاکستان میں کلئن سویپ کیا، فارم 45 کے مطابق 180 سیٹیں ہم جیت چکے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ 47 کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ کو بدلہ گیا، ڈاکہ ڈالا گیا، ان سے ابھی ملک چلا نہیں جارہا ، ہم جدوجہد کریں گے ملک اب قانون اور آئین کے مطابق چلے گا، جعلی وزیراعظم مسلط ہے اور پنجاب میں بھی جعلی حکومت بنی ہے یہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے، ہم اس کو نہیں مانتے اور اس کے خلاف جدوجہد کریں گے اور تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان کو گھروں نہ بھیج دیں۔
اسد قیصر نے انکشاف کیا کہ اس وقت کے پی کے میں بلوچستان کے علاقہ چمن میں گردونواح میں بدامنی کے خطرات منڈلارہے ہیں، نئے سرے سے ایک جنگ کی تیاری ہورہی ہے، حکومت یہ بات سن لے ہم اپنے صوبے میں مزید آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اس ملک میں بارود اورکلاشنگوف کے کلچر کو آنے نہیں دیں گے، ہمیں روز گار اور امن چاہیے۔
قبائلیوں سے معاہدہ کیا تھا کہ ہم این ایف سی ایورڈ کے مطابق 3 فیصد دیں گے، 1ہزار بلین دیں گے لیکن آپ تمام وعدوں سے مگرگئے ہو،ہمارے ساتھ بیٹھیں سہولیات دیں، صنعتیں لگائیں اپنے وعدے پورے کریں فنڈز دیں ہم پھر آپ کے ساتھ بات کریں گے۔