کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 988 روپے پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2180 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم ہے۔