بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ اموات

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ اموات

نئی دہلی(پبلک نیوز) مہلک کورونا سے انڈیا میں ریکارڈ 4191 اموات ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلسل تیسرے روز چار لاکھ سے زیادہ نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں گذشتہ روز 21 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 18 اعشاریہ چار فیصد رہی، 21 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین بھی لگائی گئی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کی بدترین صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی سے نئی دلی اور ممبئی میں صورتحال مستحکم ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔