شہر لاہور کی بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز بند

شہر لاہور کی بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز بند

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں این سی او سی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔ آٹھ سے سولہ مئی تک تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

لاک ڈاون کے پہلے روز شہر لاہور کی بڑی مارکیٹیں بند کاروباری ہیں، نوٹیفیکیشن کے نافذ العمل ہونے سے 8 مئی سے 16 مئی تک تمام کاروبار بند رہیں گے۔ بین الصوبائی اور شہروں کی مقامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند نا ہو سکی، رکشہ اور ٹیکسیز اور پرائیویٹ گاڑیوں کو٪50 گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہے۔

پردیسیوں کی واپسی کے لئے مختلف شہروں کی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار 50 ٪ گنجائش کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ٹرین سروس کل گنجائش کے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری ہے۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، پیٹرول پمپ، فوڈ ٹیک اویز، بجلی، گیس، ای کامرس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز، کال سینٹرز، تندور اور میڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، مٹھائی کی دکانیں، بیکریز، گوشت کی دکانیں،آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی ہیں۔ چاند رات بازاروں مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلع انتظامیہ لاہور مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی جانب سے ہنگامی دورے کیے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے انارکلی اور اچھرہ بازار کا دورہ کیا۔

اے سی سٹی اور اے سی ماڈل ٹاؤن بھی ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی۔ حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا۔   انارکلی اور اچھرا بازاروں میں لگائے جانے والے سٹالز کو بند کروادیا گیا۔سٹالز پر موجود لوگوں میں اور دیگر شہریوں میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔