ہرارے ٹیسٹ: عابد علی کے 150 رنز، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

ہرارے ٹیسٹ: عابد علی کے 150 رنز، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

ہرارے(ویب ڈیسک) ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کے بلے باز کی جانب سے عابد علی نے 150 رنز سکور کر لیے. زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا لیے ہیں۔ .

پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 268 رنز 4 کھلاڑی آوٹ سے کیا تو عابد علی 118 اور ساجد خان ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

ساجد خان 303 کے مجموعی سکور  پر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان بھی 21 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی بھی 8 گیندوں پر کوئی رن بنا سکے۔ ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری طرف عابد علی اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے 20 چوکوں کی مدد سے اپنے 150 رنز مکمل کیے۔زمباوے کی جانب سے ٹنڈائی چوسورو نے پانچ وکٹس حاصل کیں۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان نے عابد علی اور اظہر علی کی سنچریوں کی بدولت 268 رنز بنائے تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔