شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ٗ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تفصیلی فیصلہ جاری کیاگیا ٗ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے طبی بنیادوں پر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے ساتھ اتفاق کیا ٗجسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہبازشریف کی ضمانت مسترد کرنے کا اختلافی نوٹ لکھا تھا۔ پراسیکیوشن شہبازشریف کے اثاثوں سے متعلق کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہی ، نیب کا شہبازشریف پر پارٹی فنڈز ذاتی اکائونٹس میں منتقل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، شہبازشریف کے ذاتی اکائونٹس میں ترسیلات منتقل نہیں ہوئیں، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں عبدالعلیم خان کے کیس کا بھی حوالہ دیا ہے۔

Watch Live Public News