خالصتان ریفرنڈم: اٹلی کے شہر بریشیا میں ووٹنگ کا عمل جاری

خالصتان ریفرنڈم: اٹلی کے شہر بریشیا میں ووٹنگ کا عمل جاری
اٹلی : پچیس ہزار سے زائد سکھ خالصتان ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک یورپی ملک اٹلی پہنچ گئی ہے، سکھ فار جسٹس کی جانب سے اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے لیے ووٹنگ آج اٹلی کے شہر بریشیا میں جاری ہے۔ ‏ ریفرنڈم سے قبل ہزاروں سکھوں نے اٹلی میں آزادی مارچ کیا،جس میں عورتوں، بچوں اورمردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ہزاروں سکھ ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے بریگزیا فورم بریشیا پہنچ گئے ، ووٹنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، اس دوران پچیس ہزار سے زائد سکھ خالصتان ریفرنڈم میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں خالصتان ریفرنڈم میں ووٹنگ ہو چکی ہے، خالصتان ریفرنڈم میں لاکھوں سکھ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں حصہ لے چکے ہیں۔ خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد سکھ فار جسٹس تنظیم نے کیا ہے، اٹلی میں ہونیوالی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ میں صرف اٹلی میں موجود سکھ کمیونٹی حصہ لے گی ، ہزاروں کی تعداد میں سکھ ووٹنگ سنٹر کے باہر موجود ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔