پی ایس ایل 10 کے معاملات پر گورننگ کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں ہوگا

پی ایس ایل 10 کے معاملات پر گورننگ کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں ہوگا
سورس: ویب ڈیسک

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پی ایس ایل 10 کے معاملات پر گورننگ کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10  کے معاملات پر گورننگ کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں ہوگا، گورننگ کونسل اجلاس میں ونڈو،شیڈول، سمیت اہم امور کی منظوریاں ہونے کا امکان ہے۔

 پی ایس ایل کے گزشتہ اجلاس میں ونڈو سمیت شیڈول پر بات چیت ہوئی، پی سی بی نے دی گئی تجاویز پر فرنچائزز کی رائے مانگی تھی۔

پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو تجویزدی ہے۔ پی ایس ایل کے میچز 12 اپریل سے 20 مئی تک کرانے کی تجویز ہے ۔ فائنل سمیت پلے آف کے میچز نیوٹرل وینیو بیرون ملک کرانے کی تجویز ہے۔ 

مجوزہ شیڈول میں  پنڈی اور قذافی اسٹیڈیم پی ایس ایل کے 10 ، 10 میچز کی میزبانی کریں گے۔ جبکہ ملتان اور کراچی 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹیمیں 7 اپریل کو رپورٹ کرکے 11 اپریل تک پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گی۔ 

پی سی بی نے پی ایس ایل شیڈول مشاورت کے لئے فرنچائز کے حوالے کر دیا ہوا ہے۔

Watch Live Public News