( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹ آل راؤنڈرز میں سے ایک بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک بار پھر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکے اور فین کے ساتھ شیدیدبدتمیزی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹرشکیب الحسن ایک بارپھر آپے سے باہر ہوگئے۔ شکیب الحسن کی سیلفی لینے فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مداح کے ساتھ بدتمیزی اور الجھنے پر شکیب الحسن تنقید کی زد میں ہیں۔
ڈھاکا پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران شکیب الحسن کی مداح سے بدتمیزی پر
شکیب نے سیلفی لینے والے فین کو گردن سےدبوچا ، شکیب الحسن نے نوجوان مداح کاموبائل چھیننے اور تھپڑ رسید کرنے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ شکیب الحسن ایمپائرکے ساتھ بدتمیزی،وکٹس کولات مارنے سمیت متعدد بار غصےمیں آچکے ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-08/news-1715154048-7497.mp4