(ویب ڈیسک ) پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔گذشتہ سال کےمقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر بجلی ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہوگا، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔
گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں، پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی، گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپے تک کی بچت ہوگی۔
صعنتوں کے لیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہے ۔ پیکیج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی۔
کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکج کے تحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائے گی، کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی۔
پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا، کمرشل صارفین کو 13روپے 46پیسے سے 22روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی۔