(ویب ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے دودھ اور دالوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں دس روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔جس کے بعد دودھ 160 روپے لیٹر سے بڑھا کر 170 روپے کا لیٹر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دال مونگ چھلکے والی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے، دال مونگ چھلکے والے کی نئی قیمت 340 روپے مقرر کردی گئی ہے۔جبکہ دال چنا سپیشل کی قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی گئی ہے، دال چنا سپیشل کی نئی قیمت 355 روپے ہے۔
دال مسور موٹی امپورٹڈ کی قیمت میں بھی پانچ روپے کمی کر دی گئی ہے ، دال مسور موٹی امپورٹڈ کی نئی قیمت 260 روپے ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ دال ماش کی قیمت میں دس روپے کمی کر دی گئی ہے ، دال ماش کی نئی قیمت 490 روپے ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دال ماش چھلکے والی کی قیمت 25 روپے کمی کر دی گئی ہے ، دال ماش چھلکے والی کی نئی قیمت 445 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔ کالا چنا موٹا لوکل کی قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی گئی ہے، کالا چنا کی نئی قیمت 340 روپے ہے۔ جبکہ کالا چنا باریک لوکل کی قیمت میں بھی پانچ روپے کی کمی کر دی گئی اور اسکی نئی قیمت 320 روپے ہے۔
اس ی طرح سفید چنا موٹا امپورٹڈ 20 روپے کمی کے ساتھ 290 روپے کا ہوگیا ہے۔جبکہ بیسن کی قیمت340 روپے کلو برقرار ہے۔