(ویب ڈیسک ) رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا۔ نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم خان کی تقرری 7 نومبر سے کی گئی ہے، سلیم خان تین سال کیلئے رجسٹرار کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ۔ جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔