پبلک نیوز: بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔ بجلی ایک روپے 95 پیسے مذید مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دیدی۔ نوٹیفیکیشن جاری۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے 2روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے 30 ستمبر 2021 کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔