نیپرا نے حکومت کے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی

نیپرا نے حکومت کے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک ) نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا )  کے مطابق  ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ   صارفین  بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ   صارفین   کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

  نیپرا نے بتایا  کہ  ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے  ہوگی، ونٹر پیکج میں گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

نیپرا کے مطابق  صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

Watch Live Public News