تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا، احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نہیں کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف آج پنجاب اور اسلام آباد میں نئے شیڈول کا اعلان کرے گی،رواں ہفتے سے ملک بھر میں احتجاج کئے جانے کا امکان ہے، اس بار احتجاج کا محور پنجاب اور اسلام آباد رہے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق علی امین گنڈا پور کی جگہ پنجاب اور اسلام آباد کے قائدین احتجاج کی سربراہی کریں گے،اس احتجاج کی سٹریٹجی یہ ہے کہ زیادہ تر مرکزی شاہراہوں پر ریکارڈ کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News