’بھارتی میڈیا فلموں سے زیادہ متاثر ہے‘

’بھارتی میڈیا فلموں سے زیادہ متاثر ہے‘

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌فواد چورہدی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو گیم میں لڑائی کو دکھا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی پنج شیر حملوں میں پاکستان نے کارروائی کی ، کیونکہ بھارتی میڈیا فلموں سے زیادہ متاثر ہے اس لیے وہ اس طرح کی کہانیاں بناتےہیں اس سے پتہ چلتا بھارت میں مارکیٹنگ ایجنسیاں کیسےکام کر رہی ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بی بی سی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ افغان سیٹ اپ پر ردعمل دینا قبل از وقت ہو گا، دیگر کئی ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان بھی کابل میں موجود ہیں، وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟ ہمیں اس وقت افغانستان کیساتھ سنگین مسائل درپیش ہیں، ان مسائل میں داعش، پناہ گزینوں کا معاملہ اور ٹی ٹی پی کی مائیگریشن شامل ہیں.

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ طالبان کیساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے، پاکستان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور کابل میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے میں مدد فراہم کی، ہماری ان کاوشوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا، ماضی میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ درست ثابت ہوا، اگر اس وقت ہماری بات مانی جاتی تو افغانستان میں آج حالات مختلف ہوتے.

فواد چوہدری نے کہا ہمیں افغان جنگ میں 80 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا، اس دوران ہمارا 150 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، بھارت میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بھارت کے میڈیا نے ایک ویڈیو گیم کی فوٹیج چلا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان نے پنجشیر میں کاروائی کی ، یہ کہانی مسلسل چلائی گئی، بھارت کے اس پروپیگنڈا کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔