کراچی، حیدر آباد میں‌تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا

کراچی، حیدر آباد میں‌تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا

کراچی(پبلک نیوز)‌کراچی کے تاجروں کے لیے خوشخبری۔بھوک ہڑتال اور احتجاج رنگ لے آیا ، کراچی حیدرآباد میں مار کیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی.

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس میں کراچی اور حیدرآباد میں موجود مارکیٹیں اور دکانیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنونیر رضوان عرفان سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ناصر شاہ کا کہنا ہے انتظامیہ کو کہہ دیا ہے نوٹیفکیشن آنے تک تاجروں کو رات 10 بجے تک کراچی اور حیدآباد میں کام کرنے کی اجازت ہے ۔

تاجر رہنما رضوان عرفان سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی گفتگو کے دوران طے ہوا کہ نوٹیفکیشن جمعہ کی چھٹی سے قبل جاری کر دیا جایگا .

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔