حساس اداروں کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

حساس اداروں کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار
پشاور ( پبلک نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، دوران کارروائی رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے 9 دہشتگرد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن کی جانب سے حساس اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں 9 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے 5 عدد پاکٹ فون، 3 کلاشنکوف، 2 عدد 7-آر پی جی 7 بمعہ 14 گولے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے گرنیڈ، موٹرسائیکل اور کافی مقدار میں چارجر اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیے گئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔