پنجاب میں کورونا وائرس کے 2711 نئے کیس رپورٹ ہو گئے جس کے بعد پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 43 ہزار 295 ہو گئی۔
صوبے میں کورونا سے مزید 58 افراد ہلاک ہوئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6851 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 105 مریض جابحق ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 5312 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 69,811 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 7,10,829 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 15,229اموات ہو چکی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 54,948 ٹیسٹ کئے گئے۔