لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی پبلک ہو گئی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غلط نوٹیفکیشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غلط نوٹیفکیشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعظم نے حکومت پنجاب کو 48 گھنٹے تک افسران کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف بھی جنوبی پنجاب سے ایم این اے نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔