وفاقی کابینہ کی دھمکی آمیز خط ملکی اہم شخصیات سے شئیر کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی دھمکی آمیز خط ملکی اہم شخصیات سے شئیر کرنے کی منظوری
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفی نہیں دینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زریر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط ملکی اہم شخصیات سے شئیر کرنے کی منظوری دیدی ہے. وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر، چیرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دی. دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس عمر عطا بندیال نے رات 12 بجے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔