اسلام آباد: سپریم کورٹ بارنے عدالتی فیصلہ پر عمل در آمد کی درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمل در آمد کی درخواست موصول کر لی ہے، سپریم کورٹ بار کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواستوں میں 7 اپریل کے حکمنامے پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔ دوسری جانب مولوی اقبال حیدر نے سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کر دیں ہیں، مولوی اقبال حیدر کی دوسری درخواست میں توہین عدالت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا اور اجلاس اب تک نہیں شروع ہوسکا ہے۔