چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے تاثر کے خاتمے کیلئے کاوشیں

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے تاثر کے خاتمے کیلئے کاوشیں
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمےکے لیے مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کی، چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے کے بنچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور اتفاق رائے کے فروغ کیلئے تشکیل دے دیے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بنچ میں شامل کر لیا ،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بنچ کا حصہ بن گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بنچ بنانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بنچ میں شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کیساتھ بھی بنچ میں شامل ہیں ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ بھی اتفاق رائے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔