پشاور ہائیکورت کی9 مئی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سےمعذرت

پشاور ہائیکورت کی9 مئی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سےمعذرت
کیپشن: پشاور ہائیکورت کی9 مئی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سےمعذرت

ویب ڈیسک:9 مئی واقعات میں پشاور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے جج کی نامزدگی سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے،موجودہ صورت حال میں 9 مئی کے واقعات کےلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دے سکتی۔

ذزرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کابینہ منظوری کے بعد ایڈوکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو کمیشن کے لیے خط لکھا تھا۔

خط میں حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News