ڈاکٹروں کیلئے بری خبر، پوسٹ گریجوایشن ڈگری پروگرامز کی انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافہ

ڈاکٹروں کیلئے بری خبر، پوسٹ گریجوایشن ڈگری پروگرامز کی انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافہ
کیپشن: ڈاکٹروں کیلئے بری خبر، پوسٹ گریجوایشن ڈگری پروگرامز کی انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافہ

ویب ڈیسک: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے لیے ایک اور مشکل پیدا کر دی۔ پوسٹ گریجوایشن ڈگری پروگرامز میں انٹری ٹیسٹ فیس بڑھا دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے انٹری ٹیسٹ فیس میں 67 فیصد اضافہ کر دیا۔ جوائنٹ سنٹرل ایڈمشن ٹیسٹ کی فیس 6 ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی گئی۔  انٹر یونیورسٹی بورڈ کے ایک اجلاس میں انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ 

بورڈ سے منظوری کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایم ایس، این ڈی اور ایم ڈی ایس پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ لے گا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے حکومت کے نئے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں انٹری فیس میں اضافہ ظلم ہے۔

Watch Live Public News