پاکستان اس لئے نہیں بنا، نواز اور زرداری امیر ہوجائیں

پاکستان اس لئے نہیں بنا، نواز اور زرداری امیر ہوجائیں
فیصل آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس لئے نہیں بنایا گیا تھا کہ ٹاٹا اور برلا کی طرح نوازشریف اور آصف زرداری امیر ہو جائیں۔ ان دونوں نے کبھی نہیں سوچا کہ عام شہری ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے عوام کی صحت کی ذمہ داری اٹھانی تھی وہ کھانسی پر بھی لندن، امریکا اور دبئی جا رہے ہیں۔ انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستانی عوام کن حالات میں ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو چور کہتی تھی۔ آصف زرداری کو ہم نے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن نے جیل میں ڈالا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں نے اسے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ ہم نے پاکستان کو نبی ﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا لیکن اس بارے میں کسی حکومت نے نہیں سوچا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نے عوام کی صحت پر توجہ نہیں دی۔ پاکستان کسی وجہ سے بنا تھا؟ یہ ہمیں سمجھنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں کئی وزیراعظم آئے لیکن کبھی کسی نے نہیں سوچا کہ غریبوں کو کوئی بیماری آجائے تو اس کا علاج کروانا کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے عوام کی صحت کی طرف توجہ نہیں دی۔

Watch Live Public News