ویب ڈیسک: خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے افغان باشندوں کو جتھہ بنا کر لشکرکشی کی جارہی ہے۔ جن کے ہاتھوں میں ہمارے جوانوں کا خون ہے۔ ان کو ہی استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2014 میں جب چینی وزیراعظم آنے والے تھے تب بھی پی ٹی آئی نے گند ڈالا- ہم مختلف ممالک کے وزراء اعظم کو انوائٹ کرکے پاکستان کا بہترین سفر طے کروانا چاہ رہے ہیں۔ 10 سال بعد دوبارہ پی ٹی آئی نے گند ڈالا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پس منظر میں پچھلے 10 سال میں اقوام متحدہ میں نام بنانے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی نے ہمیشہ کام خراب کیا۔ عمران خان ہی ان مسلح دہشتگردوں کو پاکستان میں لیکر آرہے ہیں۔ گنڈا پور دوسرے صوبے پر حملہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مسلح افراد کو لیکر گنڈاپور پنجاب میں گھس گیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب ایسے جتھے آرہے ہونگے تو آپ بتائیں وفاقی حکومت پھر کیسا رپلائے دے؟ پاکستان کے ساتھ وفاداری مشروط ہے۔ عمران خان نے پورے پورے خاندانوں کو جیل میں ڈالا۔ اپنی پاکستانی تنظیم نے پاکستان کو معتبر رکھا لیکن یہ ایک الگ جماعت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے شنکر کو کہا جارہا ہے کہ ڈی چوک میں آکر ہمیں ویلکم کرو- بھارتی وزیرخارجہ کوپی ٹی آئی والوں نے کس بنیاد پر دعوت دی؟ ڈی چوک پر بھارتی وزیرخارجہ سے خطاب کرانےوالے دہلی میں جاکرجلسہ کرلیں۔ بھارتی وزیرخارجہ کو خطاب کیلئے مدعو کرناپی ٹی آئی کی ساکھ پرسوال ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے مجھے فخر ہے۔ ایک کامیاب دورہ آیا ہے اور پی ٹی آئی والوں کو دورہ پڑ رہا ہے۔ جب پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جے شنکر کو انوائٹ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ چاہے وہ جو مرضی کرلیں ہم اس کو پاکستان دشمن حملہ سمجھتے ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن طالبان کے ہاتھوں میں ہمارے جوانوں کا خون ہے- انہی طالبان کو بلایا اور استعمال کیا جائے گا۔ مسلح جتھے ملکی وقار کونشانہ بنانے کے درپےہیں۔ افغان باشندے بھی پی ٹی آئی کے جتھےکاحصہ ہیں۔