حمزہ شہباز  بمقابلہ  عالیہ حمزہ ، لاہور کے این اے 118 کا رزلٹ آگیا

حمزہ شہباز  بمقابلہ  عالیہ حمزہ ، لاہور کے این اے 118 کا رزلٹ آگیا

(ویب ڈیسک )  لاہور کے حلقہ این اے 118 میں مسلم لیگ ن   کے امیدوار حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار عالیہ حمزہ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

لاہور کے حلقہ این اے 118  سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ این اے 118 میں مسلم لیگ ن   کے امیدوار حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار عالیہ حمزہ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم   مسلم لیگ ن  کے امیدوار حمزہ شہباز نے میدان مار لیا ہے۔

لیگی رہنما   حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کی مدمقابل   پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ  ایک لاکھ 8 سو 03 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔