پاک بحریہ سمندری تحفظ کیلئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری: جنرل ساحر شمشاد

پاک بحریہ سمندری تحفظ کیلئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری: جنرل ساحر شمشاد
کیپشن: پاک بحریہ سمندری تحفظ کیلئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری: جنرل ساحر شمشاد

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے روایتی اور غیرروایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایک مستعد لڑاکا فورس کے طور پر پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کیلئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے، پاک بحریہ مادر وطن کیلئے قربانیوں اور بہادری کی ایک قابل فخر تاریخ رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Watch Live Public News