ویب ڈیسک: عمران خان کے آج سپریم کورٹ میں پیش ہوجانے کے موقع پر ان کی بہنوں نے سپریم کورٹ کے باہر ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی سزاؤں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔ علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر میں رہا کرنے کا حکم دیا تو کارکنان نے خوشی کا اظہارِ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کے حوالے سے سکرپٹ لکھا ہوا ہے۔
علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ یہ اب بھی چاہتے ہیں کہ القادر کیس میں سزا دے دی جائے۔ عدت کیس میں کچھ بھی نہیں پھر بھی اسے گھسیٹا جا رہا ہے۔ بشری بی بی کے حوالے سے ان کی بیٹیوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا ہے۔ اس کیس پر سزا دینے والے جج کو بھی شرمندگی محسوس ہورہی ہو گی۔
عمران خان کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ عدت کیس میں بےشرم پراسیکیوٹر رضوان عباسی ملک سے باہر بھاگ گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کبھی جج نہیں آتے کبھی کسی اور طرح کیس کو گھسیٹا جاتا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ہر حال میں جیل رکھنا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ اس وقت ججز بھی پریشان ہیں انہیں بھی سمجھ نہیں آ رہی کیسے فیصلے کریں۔ ہم اپنی عدلیہ سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپنے تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔ اب عدلیہ پر ہے بانی پی ٹی آئی کو کیسے انصاف دیں گے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں ججز اب چھٹی پر چلے جائیں گے۔
القادر میں یہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیں گے اور جب ہم پٹیشن لے کر عدلیہ میں جائیں گے تو گرمیوں کی چھٹیاں ہوچکی ہوں گی۔