طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

(ویب ڈیسک )   قومی اسمبلی میں تلخ کلامی کے بعد طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل  سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، طارق بشیر چیمہ کو بھی سپیکر چیمبر میں بلایا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ  سپیکر نے طارق بشیر چیمہ کو زرتاج گل سے معافی مانگنے پر آمادہ کیا، حکومتی رہنماؤں نے بھی طارق بشیر چیمہ سے درخواست کی کہ  آپ بڑے ہیں بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔

جس کے بعد طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ  مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے اور میں زرتاج گل سے معافی مانگتا ہوں ۔ زرتاج گل نے بھی طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق کی کوششوں سے معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے۔

Watch Live Public News