بیروزگار نوجوانوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

بیروزگار نوجوانوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: Good news for youth
سورس: web desk

ویب ڈیسک: نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر غور،وزیر اعظم نےنوجوانوں کو یکساں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مربوط لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعظم نےنوجوانوں کو یکساں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مربوط لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تمام تر تربیتی پروگرامز کا محور روزگار کی فراہمی ہونا چاہئے،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی 2024 کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، پالیسی کا محور نوجوانوں کو با عزت روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کرنے اور ورک فورس کی خواتین کی شرح میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا نوجوان آبادی پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے، نوجوانوں کو وسائل فراہم کئے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جاب مارکیٹ کا تفصیلی سروے کروا کر اس کے مطابق ترجیحی شعبوں میں اسکل ٹریننگ کا آغاز کیا جائے۔

اجلاس کو پی ایم یوتھ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، بتایا گیا پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اب تک 6 لاکھ لیپ ٹاپس دیئے جا چکے ہیں،اس سال نوجوانوں میں میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں گے،گذشتہ تین سالوں میں یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں میں 64 فیصد کو باعزت روزگار ملا۔

پی ایم نیشنل انوویشن ایوارڈ کے تحت 100 اسٹارٹ اپس کو فنڈ کیا گیا ہے جنہیں ملک بھر میں نامزد انکیوبیشن مراکز میں جگہ دی جا رہی ہے،پی ایم یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت 10 بین الاقوامی معیار کی اسپورٹس اکیڈمیاں اور ایک بائیو مکینیکل لیبارٹری اس سال کام شروع کر دیے گیں۔

پرائم منسٹر گرین یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ اور ایکو -انوویشن کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے اس حوالے سے ملک بھر کی 268 جامعات کو ٹارگٹ کیا جائے گا،نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی 2024 کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔

پالیسی کا محور نوجوانوں کو با عزت روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کرنے اور ورک فورس کی خواتین کی شرح میں اضافہ ہو گا،پی ایم ڈیجیٹل حب جو ایک ون ونڈو آپریشن ڈیش بورڈ ہو گا تیار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News