میرا صرف گناہ یہ ہے کہ میں نے سوال اٹھائے ہیں، فیصل واوڈا

میرا صرف گناہ یہ ہے کہ میں نے سوال اٹھائے ہیں، فیصل واوڈا

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میرا صرف گناہ یہ ہے کہ میں نے سوال اٹھائے ہیں، کیا سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے ابھی تک عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ گورنر سندھ ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، طلال چودھری اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی لیکن صرف مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا  مگر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ  میرا صرف گناہ یہ ہے کہ میں نے سوال اٹھائے ہیں ، کیا سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ  میں نے کہا آپ ثبوت دے دیں ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ، اگر ریکارڈ اورثبوت نہیں ہیں تو وہ محض صرف الزامات ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ   اگر کسی نے کہا ہے میں پراکسی ہوں تو پھر انہیں ثابت کرنا ہو گا ، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا ۔ 

Watch Live Public News