پشاور: ن لیگ اور پی ٹی آئی میں راضی نامہ ہوگیا

پشاور: ن لیگ اور پی ٹی آئی میں راضی نامہ ہوگیا
کیپشن: Peshawar: PML-N and PTI reached an agreement

ویب ڈیسک: برف پگھل گئی، ن لیگ ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طارق اعوان اور سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے آصف خان کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء اجمل خان مہمند کی رہائش گاہ پر گرینڈ جرگہ تقریب منعقد ہوئی۔ جرگہ میں اسپیکر اسمبلی سلیم بابر سواتی، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، صوبائی وزیر میناخان آفریدی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

جرگہ مشران ارباب خالد، ارباب ثمین جان، فرزند علی وزیر و دیگر کی کاوشوں سے تنازعہ ختم ہوا۔ ملک طارق اعوان اور آصف خان نے مل کر حلقہ عوام کی خدمت کا اعادہ کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ترقیاتی کاموں کے معاملے پر دونوں عوامی نمائندوں کے درمیان تنازعہ ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کےخلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

ایم این اے آصف خان کی جانب سے ملک طارق اعوان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

جرگہ ممبران ے مطابق دونوں پارلیمنٹیرین کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں ختم ہوگئی ہیں۔

Watch Live Public News