برازیل: پہاڑ کا حصہ سیاحوں پر آن گرا،7 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

برازیل: پہاڑ کا حصہ سیاحوں پر آن گرا،7 افراد ہلاک، 20 لاپتہ
برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے سے 7 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔ خبر کے مطابق، برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، واقعے میں 20 سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔ حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کوگھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔ واقعے کے دل دہلا دینے والے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں دیکھا گیا جاسکتا ہے کہ سیاحوں نے پہاڑی حصے کے چٹخنے کی آواز سنی اسی دوران دو کشتیاں غیردانستہ طور پر اس مقام پر آگئیں جہاں چٹان آکر گری۔ حادثے کے بعد حکومت نے مذکورہ سیاحتی مقام پر پابندی عائد کردی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔