کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ این سی او سی کی جانب سے ہر شہری کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجتماعی تقریباًت میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا خلاف قانون ہے۔ کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کی جان سے کہا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو تقریباًت جانے سے روکنا بھی بنیادی کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ عدالت کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر تقریبات میں شرکت پر پابندی کو بھی کالعدم قرار دے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔