( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق سٹار کرکٹرز کو مینٹور بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس ،معین خان ،انضمام الحق، مشتاق احمد اور مصباح الحق سے رابطہ کیا۔
اس کے علاوہ ثقلین مشتاق، یونس خان ،کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی پی سی بی نے رابطہ کیا ہے۔
پی سی بی کی تاحال سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بنا سکتا ہے۔ مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔