ویڈیو میں طیبہ راجہ نے ہاتھ کیوں جوڑے؟فنکاروں اور ٹک ٹاکرز سے کیا کہا؟

ویڈیو میں طیبہ راجہ نے ہاتھ کیوں جوڑے؟فنکاروں اور ٹک ٹاکرز سے کیا کہا؟
کیپشن: tayyaba raja video
سورس: twitter

(محمدساجد) پی ٹی آئی کی سپورٹر طیبہ راجہ کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، ویڈیو کو طیبہ نے اپنے آفیشل ’ایکس ‘ اکاونٹ پر بھی شیئر کیا، جس میں ملکی فنکاروں اور ٹک ٹاکرز کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر طیبہ راجہ کی جانب سے ویڈیو میں کہا ’ گذشتہ دو روز سے ایک چیز چل رہی تھی کہ ہمارے فنکاروں اور کچھ ٹک ٹاکرز نے پنجاب حکومت سے پیسے لے کر تعریفوں کے پل باندھے ہیں جس پر عوام کا ردعمل آیا ہے، وہ ویڈیو ڈیلیٹ تو کردی گئیں ہیں مگر فنکاروں اور اُن ٹک ٹاکرز نے نیا رونا دھونا شروع کردیا ہے کہ عوام ہمیں گالیاں دے رہے ہیں۔
طیبہ راجہ نے فنکاروں اور ٹک ٹاکرز سے سوال کرتے کہا’وہ لوگ جو بجلی کا بھاری بل دینے کےلئے اپنے گھر کی چیزیں بیچ رہے ہیں، جن کے پاس اپنے بچوں کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہیں، جن کے پاس اپنے گھر کا نظام چلانے کے پیسے نہیں ہیں، وہ عوام جب آپ کو دیکھے گی کہ آپ پنجاب حکومت کی جھوٹی تعریفوں کے پل باندھے رہے ہیں تو وہ آپ کو گالیاں نہیں دیں گے تو اور کیا کریں گے؟

پی ٹی آئی سپورٹر نے ہاتھ جوڑتے مزید کہا ’ حقیقت کو سمجھیں، سچ کا ساتھ دینا سیکھیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ زمین پر رینگ رہے ہوں اور آپ لوگ بتا رہے ہوں کہ ہم چاند پر پہنچ گئے،  اپنی عوام پر رحم کرنا سیکھیں اور خود پر بھی رحم کریں۔

Watch Live Public News