خیبر پختونخوا حکومت کاغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف ایکشن لینےکافیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کاغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف ایکشن لینےکافیصلہ
کیپشن: خیبر پختونخوا حکومت کاغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف ایکشن لینےکافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس طلب  ہوا۔مزمل اسلم نے کہا کہ این او سی کے بغیر کام کرنے والے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور جرمانے  کا فیصلہ کیا جائے گا۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں،اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی،این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Watch Live Public News