عدالت کاامیدواروں کو فارمز 45 فراہم نہ کرنے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب

عدالت کاامیدواروں کو فارمز 45 فراہم نہ کرنے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب
کیپشن: عدالت کاامیدواروں کو فارمز 45 فراہم نہ کرنے پرالیکشن کمیشن سے جواب طلب

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو الیکشن  فارمز 45 فراہم نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے امیدواروں کو الیکشن  فارمز 45 فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سلمان اکرم راجہ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپلوڈ کیے گئے فارمز ہمیں نہیں دیئے گئے، ہمیں جلدی ہے یہ کیس جلدی لگا دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ کیس لگا تو اس قسم کے دیگر کیسز بھی لگانے پڑیں گے، ابھی چھٹیوں کا روسٹر نہیں بنا وہ بنے گا پھر دیکھیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس چھٹیوں میں مقرر کرنے کا عندیہ دیتےہوئےسماعت ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News