(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپےکمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 2لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہوکر 2342 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2362 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1300 کمی کے بعد 2 لاکھ45 ہزار 100 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10گرام سونا بھی1113 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 2376 ڈالر تھی۔