لاہور(پبلک نیوز) البراق کمپنی نے ٹھیکہ نہ ملنے پر سیکیورٹی ریفنڈ کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق البراق کمپنی نے ٹھیکہ نہ ملنے پر سیکیورٹی ریفنڈ کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ البراق کمپنی کی درخواست پر جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب 17 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے لاہور میں صفائی کا ٹھیکہ نہیں. دیا اور نہ ہی سیکیورٹی واپس کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو سیکیورٹی کی مد میں جمع کرائی گئی رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔