حمزہ علی عباسی کی کتاب بلامعاوضہ دستیاب ہو گی

حمزہ علی عباسی کی کتاب بلامعاوضہ دستیاب ہو گی

ویب ڈیسک: حال ہی میں اداکاری سے کنارہ کشی کرنے والے حمزہ علی عباسی ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مداحواں کو سرپرائز دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ  ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں جس کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ مداحواں کی جانب سے کتاب کے بارے میں مزید معلومات کے لیے استفسار کرنے پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ کتاب بلامعاوضہ دستیاب ہو گی۔

ٹویٹر صارف عمر خطاب نے ایک تبصرے میں حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کتاب چاہیے، اگر یہ پبلک کے لیے فری نہ کی گئی تو دیکھنا۔۔جواب میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انشااللہ فری ہی ہوگی.۔

اس سے قبل کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا کہ کتاب کو رواں سال جون میں جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال حمزہ علی عباسی نے اداکاری ترک کر دی تھی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ بقیہ زندگی اسلام کے لیے وقف کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔