9 مئی واقعات پر نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک: مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے 9 مئی واقعات پر نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

رانا ثناءاللہ نے  پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات پر نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ یہ رپورٹ بھی روایتی رپورٹس کی طرح ایک دستاویز ہے، ایسی رپورٹس میں ملوث کرداروں کی  واضح اور براہ راست نشاندہی نہیں  کی جاتی۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں کسی رپورٹ یا بات چیت کی ضرورت نہیں، یہ مجرمانہ فعل تھا اس میں مذاکرات کی ضرورت نہیں ، مجرمانہ ٹرائل ہونا چاہئے، تحقیقات کے بعد جو بے گناہ ہیں وہ گھر جائیں، گنہگاروں کو سزا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں یہ ہوا، امریکہ میں تازہ مثال موجود ہے۔

Watch Live Public News