آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔   ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ   ملاقات کے دوران خاص طور پر عالمی اور علاقائی سلامتی اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر توجہ دی گئی ہے،  دونوں فریقوں نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات کی تعریف کی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان نمایاں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے امسلسل کوششوں کو سراہا۔

Watch Live Public News