پاکستان سیمی فائنل کا فاتح، ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سیمی فائنل کا فاتح، ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے سی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا۔ پاور پلے کی آخری گیند پر کیوی جوڑی نے مشکل رن لینے کی کوشش میں شاداب خان کی زبردست تھرو نے کونوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اگلی وکٹ کے لیے مزید انتظار نہ کرنا پڑا اور محمد نواز نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر خطرناک گلین فلپس کو پویلین بھیج دیاتین وکٹیں گرنے کے بعد ولیمسن کا ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آخری اوور میں 46 رنز بنانے والے ولیمسن کو آؤٹ کر دیا ، دوسرے اینڈ سے ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا اور شاندار کیا بڑے میچ میں دونوں کی فارم کی طوفانی واپسی ہوئی اور حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی، 105 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، بابر 53 اور رضوان 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، محمد حارث نے 30 رنز کی اننگز کھلیی۔پاکستان نے ہدف آخری اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم دوسری بار ورلڈ چیمپین بننے سے صرف ایک قدم دور ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔